اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی کابینہ نے 8 ایجنڈا نکات کی منظوری دے دی جبکہ حج پالیسی 2025 کی منظوری ایک بار پھر موخرکر دی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم ہاﺅس میں منعقد ہوا۔
وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک کی عدم شرکت کے باعث حج پالیسی پیش نہ ہو سکی۔جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی بجٹ سے متعلق ایجنڈا بھی موخرکر دیا گیا جبکہ ای سی او کلین انرجی سینیٹر کی منظوری نہیں دی گئی۔اجلاس میں گھریلو تشدد بل 2024 کی منظوری اور نیوٹک کے نجی ممبرز کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی، فارمیسی کونسل آف پاکستان کی تشکیل نو بھی دی گئی۔