ڈالر

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی بہتری

کراچی (نمائندہ خصوصی )انٹر بینک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالرکے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھی گئی جس میں 0.02 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح کے اوقات میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 6 پیسے کے اضافے سے 277.63 روپے پرجا پہنچا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیرکوڈالر کے مقابلے روپیہ 277.69 روپے پر بند ہوا تھا۔ادھر بین الاقوامی سطح پر منگل کو ڈالر ڈھائی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا کیونکہ توقعات تھیں کہ فیڈرل ریزرو شرح سود میں کمی کے حوالے سے محتاط رویہ اختیار کرے گا۔ جب کہ آئندہ امریکی انتخابات میں سخت مقابلے نے سرمایہ کاروں کو بے یقینی میں مبتلا کرکے رکھا ہوا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں