ٹرمپ

پیوٹن کے نزدیک بائیڈن اور ہیرس کی کوئی عزت نہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی )پچھلے مہینوں کے دوران امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بارہا کہا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان چند دنوں یا گھنٹوں میں اس جنگ کو ختم کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں جسے مغرب نہیں روک سکتا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ انہوں نے نشاندہی کی کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین صدر جو بائیڈن اور ان کی نائب وائٹ ہائوس کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کا احترام نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں پوتین نے ان کی کمزوری کو دیکھا اور کہا کہ وہ کاغذی شیر ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ ہم کاغذی شیر نہیں ہیں، پوتین بائیڈن کا احترام نہیں کرتے۔ اس نے یوکرین میں داخل ہو کر بہت اچھا کام کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں