سینیٹر محمد اورنگزیب

ملکی معیشت کے استحکام ، ٹیکس محصولات میں اضافے ، ٹیکس نظام کو منصفانہ اور مؤثر بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، وزیر خزانہ

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام ، ٹیکس محصولات میں اضافے ، ٹیکس نظام کو منصفانہ اور مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”گورنر ٹاکس۔ پاکستان استحکام سے پائیدار ترقی کی طرف ساختی اصلاحات کے ذریعے” فورم میں خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی میزبانی آ ئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد ازور نے کی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کو استحکام سے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے دیرینہ ساختی مسائل کو حل کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں، یہ اقدامات معیشت کی مضبوطی اور ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے حکومتی پالیسی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں