حلیم عادل شیخ

ملک ڈنڈے سے نہیں آئین اور قانون سے چلتے ہیں، حلیم عادل شیخ

کراچی (نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے عادل ہائوس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک میں قانون کی حکمرانی ختم ہوچکی ہے کوئی بھی ملک ڈنڈے کے زور سے نہیں چلایا جاتا ملک چلتے ہیں تو ملک کے آئین اور قانون کی بالادستی سے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں کرپٹ سیاستدانوں کو کنٹرول کر کے ملک کو اپنی مرضی سے چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کسی ایک شخص کو لانے کے لئے آئین پاکستان کو ہی مروڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا اس شیطانی آئینی ترمیم کو قوم نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔

پوری دنیا کے عالمی میڈیا نے زبردستی کی آئینی ترمیم لانے پر اپنا منفی رد عمل دیا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا ملک میں قانو اور آئین کی بالادستی اور حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ اب ملک کے فیصلے عوامی عدالتوں میں ہونگے۔
٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں