وزیراعلی پنجاب

عوام کی خدمت ہی ہماری اولین ترجیح ،مسلم لیگ (ن) کا منشور بھی ہے’ مریم نواز شریف

لاہور( نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف سے اراکین پنجاب اسمبلی صفدر حسین ساہی اور محمد زبیر خان نے ملاقات کی جس میں ڈویلپمنٹ ،عوامی مسائل ،سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو کی گئی ۔ ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلی مریم نوازشریف کے عوامی فلاحی ویژن کو سراہا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی ہماری اولین ترجیح اور مسلم لیگ (ن) کا منشور بھی ہے ، مختصر مدت میں پنجاب کو حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔

صفدر حسین ساہی نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام سے ہزاروں خاندانوں کو اپنی چھت میسر آئے گی۔محمد زبیر خان نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نوازشریف ہر وقت عوامی خدمت سرگرم نظر آتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں