غزہ

غزہ میں لگ بھگ 2 لاکھ فلسطینی شہید ہوچکے، آسٹریلوی میڈیا کا دعوی

کینبرا(نمائندہ خصوصی)آسٹریلوی میڈیا نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی اصل تعداد بہت زیادہ ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق غزہ میں لگ بھگ 2 لاکھ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی اموات پر تحقیق برطانوی ماہرین صحت کی رائے پر کی گئی، غزہ میں بدترین بحران جاری ہے اور وہاں 8 فیصد آبادی شہید ہوچکی ہے۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی غزہ میں فلسطینیوں کی شہادتوں کی تعداد کہیں زیادہ بتائی گئی ہے، عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اموات کی تعداد پر سوالیہ نشان لگاتی ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے غزہ کے اسپتال تباہ ہوچکے ہیں، چند اسپتال جزوی طور پر فعال ہیں، غزہ میں اسپتالوں کے ساتھ ڈیجیٹل سسٹم تباہ ہوگیا جو اموات کا ریکارڈ رکھتا تھا۔ غزہ میں کئی مہینوں تک ہلاکتوں کا درست ڈیٹا موصول نہیں ہو سکا، صحت کی سہولیات کی تباہی، پانی کی قلت اور دیگرمسائل سیبھی ہزاروں اموات ہوچکیں جن کا شمار سرکاری اعداد و شمار میں شامل نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں