ایشون

ایشون ٹیسٹ میچ کے دوران سرفراز پر حکم چلانے لگے

نئی دہلی(نمائندہ خصوصی)بھارتی اسپنر روی چندران ایشون نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران نوجوان سرفراز خان پر حکم چلانے لگے۔پونے میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں روی ایشون نے ساتھی کرکٹر سرفراز خان کو ڈی آر ایس کے فیصلے کے بارے میں گفتگو سے دور رہنے کا حکم دیا۔یہ واقعہ نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے 46ویں اوور کے دوران پیش آیا۔بھارتی اسپنر ایشون نے ڈیرل مچل کو گیند کررہے تھے اس دوران ایج کی اپیل کی گئی تاہم امپائر نے بیٹر کو ناٹ آو¿ٹ قرار دیا جس پر وہ وکٹ کیپر رشبھ پنت کیساتھ بات چیت کیلئے چلے گئے۔

اس دوران سرفراز خان نے بات کرنے کا مشورہ دیا تو بولر نے انہیں بات چیت سے دور رہنے کو کہا۔سینئیر بھارتی کرکٹر کی جانب سے سرفراز خان کیساتھ ایسے رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی جس جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں