اسما عباس

شوبز میں جعلی دوستیوں سے زارا کو نقصان پہنچا، اسما عباس

لاہور (نمائندہ خصوصی) معروف اداکارہ اسما عباس نے انڈسٹری کی دوستیوں کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زارا نور عباس کو ان دوستیوں کی وجہ سے نقصان پہنچا۔اسما عباس نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بیٹی اداکارہ زارا نور سمیت انڈسٹری کے مختلف پہلووں پر گفتگو کی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سینئر اداکارہ نے بتایا کہ زارا ایک پیار کرنے والی لڑکی ہے اور انڈسٹری میں جب اس نے قدم رکھا تو سب سے باتیں کیں دوستیاں بنائیں لیکن زارا کو ان دوستیوں سے نقصان پہنچا۔اسما عباس کا کہنا تھا کہ اچھا ہی ہوا نقصان کے بعد اب زارا کو سمجھآگئی ہے کہ انڈسٹری میں جعلی دوستیاں ہوتی ہیں، اپنی فیملی ہی سب کچھ ہے اور اب وہ اپنا ٹائم فیملی کو دیتی ہے، اس کا دل نازک ہے جلدی ٹوٹ جاتا ہے۔

بیٹی کے کام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی اس نےآگے بہت کام کرنا ہے، اسےآگے بہت اچھا کام ملے گا، مجھے اسٹینڈ اپ گرل بہت پسند ہے، زارا نے اچھا کام کیا ہے اور اس کے کام کو سراہا بھی گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں