جیسن گلیسپی

بابر اعظم جلد فارم میں واپس آئیں گے اور میچز جتوائیں گے، جیسن گلیسپی

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ مجھے بھروسہ ہے بابر اعظم جلد فارم میں واپس آئیں گے اور میچز جتوائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا کہ بابراعظم بہترین کھلاڑی ہیں، بڑے بڑے کھلاڑیوں پر خراب وقت آتا ہے۔جیسن گلیسپی نے کہا کہ شان مسعود کو آسٹریلیا میں کپتانی دی گئی جو مشکل دورہ تھا، شان مسعود کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے انداز میں رہتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی کوچنگ کرنا ماضی کے تجربات سے مختلف ہے، مجھے معلوم تھا کہ پاکستان کی کوچنگ کرنا چیلنجنگ ہوگا۔جیسن گلیسپی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے ماحول کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں، پاکستان کرکٹ میں ایڈجسٹ ہونے سے متعلق روز سیکھتا ہوں۔ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہاکہ جب کوچنگ آفر ہوئی تو مجھے بتایا گیا کہ پاکستان کے لیے طویل پلان ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس دن پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم نہ کرے تو سابق کھلاڑی اور میڈیا تنقید کرتے ہیںجبکہ سابق کھلاڑیوں سے اچھے الفاظ سننے کو ملیں تو کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں