کراچی(نمائندہ خصوصی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن میں بینکوں کو 4255 ارب روپے فراہم کیے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق روایتی بینکوں کو 4232 ارب روپے 7 دن کے لیے فراہم کیے، روایتی بینکوں کو فنڈ کی فراہمی 17.56 فیصد شرحِ سود پر کی ہے۔اسٹیٹ بینک نے اسلامی بینکوں کو 23 ارب روپے 7 دن کے لیے فراہم کیے ہیں، اسلامی بینکوں کو 17.60 فیصد شرحِ منافع پر فنڈ کی فراہمی کی گئی۔بینکوں نے 28 دن کی فنڈنگ کے لیے کوئی پیشکش ارسال نہیں کی۔
٭٭٭٭٭