آغا سراج درانی

اب عوام کے برسوں سے زیرِ سماعت کیسز کی سماعت جلدی ہوگی’ آغا سراج درانی

کراچی (نمائندہ خصوصی)سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ اب عوام کے برسوں سے زیرِ سماعت کیسز کی سماعت جلدی ہو گی۔کراچی میں احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، بلاول بھٹو نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا تسلسل قائم رکھا۔

آغا سراج درانی نے کہا کہ جس طرح بلاول بھٹو نے رات دن کوششیں کیں اسی طرح شہید بی بی بھی کرتی تھیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے بھی 18 ویں ترمیم بڑی جدوجہد کے بعد پاس کروائی تھی۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو بھی اسی طرح کام کرتے تھے، 26 ویں آئینی ترمیم سے سب سے زیادہ فائدہ عوام کو ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں