بیرسٹر عقیل

آئندہ ہفتے ججز بڑھانے کا حکومتی بل ضرور آئے گا، بیرسٹر عقیل

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وزیر اعظم کے مشیر برائے قانونی امور اور رہنما مسلم لیگ ن بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق حکومتی بل ضرور آئے گا،26ویں آئینی ترمیم میں سقم کو دور کرنے کیلئے 27ویں آئینی ترمیم آسکتی ہے ۔ایک انٹرویو میں بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ ہماری جسٹس منصور اور جسٹس منیب کو کمیٹی سے نکالنے کی کوئی خواہش نہیں تھی، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے متعلق آج کا آرڈر ہمارے آرڈنینس کو سپورٹ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے خود کونسا ہینڈ پک کرکے ججز لگانے ہیں ؟ ایڈہاک تعیناتیوں سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز کی تعدا د بڑھے گی۔رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ اگلے ہفتے ججز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے حکومتی بل ضرور آئے گا۔ایک سوال پرانہوں نے کہ زین قریشی پارلیمنٹ کا ممبر ہے ، زین قریشی کا معاملہ پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے لیکن یہ ناانصافی ہے کہ کمپرومائزڈ پی ٹی آئی لیڈر جو اپنی جلد بچانے کیلئے پارلیمنٹ کے اندر موجود رہے ، لیکن ایک قابل نوجوان پر الزام عائد کردیا گیا۔

میں زین قریشی کو مشکوک نہیں کررہا ، اتنا کہوں گا کہ جس کا والد جیل میں اور اس قدر قربانیاں ہیں پھر بھی ان پر الزام عائد کردیا گیا، میں اتنا کہہ سکتا ہوں کہ زین قریشی اس روز احاطہ پارلیمنٹ میں موجود ہی نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ 26آئینی ترمیم ایک پہاڑ نما مسئلہ تھا،26ویں آئینی ترمیم شاید کچھ سقم رہ گئے ہوں، اس لئے27ویں آئینی ترمیم آسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں