تہران (نمائندہ خصوصی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیلی حملوں پر پہلا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے حملوں کا اثر بڑھا چڑھا کر پیش کیا، اسے کم دکھانے کی کوشش بھی غلط ہو گی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صہیونی حملوں میں شہید فوجیوں کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ صہیونی فوج ہماری طاقت، صلاحیت اور ایرانی قوم کے عزم کو نہیں جانتی۔
آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ہمیں ضرور انہیں سمجھانا ہو گا۔