وفاقی وزیراطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات نے 27 ویں آئینی ترمیم کے امکان کو مسترد کردیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت 27 ویں آئینی ترمیم پر غور نہیں کر رہی۔نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیاس آرائیوں سے پرہیز کیا جائے، میں نہیں سمجھتا کہ آئینی بینچ میں جانے سے کوئی متنازعہ ہوجائے گا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی کے تحفظات دور کیے گئے مگرجب یہ جیل میں اپنے بانی سے ملنے گئے تو انہیں ڈانٹ ڈپٹ کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی 4ـ5 دھڑوں میں منقسم ہے، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کے الگ الگ گروپ ہیں۔ اسی لیے ان کے احتجاج کیلئے کوئی نہیں نکلتا، اس بار بھی ہم ان کی احتجاج کی کال پر پرْسکون ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں