اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرام راجہ نے کہا ہے کہ ججز کی تعداد 17 سے 21 کریں یا 24 ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
اپنے ایک بیان میں سلمان اکرم راجہ نے آئینی بینچ کے سامنے پیش ہونے کا بھی اعلان کیا اور کہاکہ 26 ویں آئینی ترمیم اور آئینی بینچ پر اعتراض ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسے درست نہیں سمجھتے اور چیلنج بھی کریں گے لیکن یہ مطلب نہیں کہ اپنے مقدمات لڑنا چھوڑ دیں، جو عدالت میسر ہے اس کے سامنے جائیں گے۔