مکوآنہ ( نمائندہ خصوصی )موسم سرما کی سوغات چلغوزہ ایک قیمتی خشک میوہ ہے، چلغوزے کے جنگلات قدرتی طور پر اگتے ہیں، چلغوزے کو حاصل کرنے کا عمل کافی محنت طلب ہوتا ہے کیونکہ یہ درختوں کی اونچی شاخوں پر اگتے ہیں اور ان کے بیجوں کو نکالنے کے لیے خصوصی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ صرف ایک درخت سے کم از کم 40000 ہزار روپے تک کا چلغوزے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
تاہم، یہ مارکیٹ میں پہنچتے پہنچتے 6000 سے لیکر 10000 روپے کلو تک پہنچ جاتا ہے۔ آج کل یہ گلگت بلتستان ; چترال , اپر دیر کوہستان کمراٹ ویلی ـ ::ـاتروڑ کالام اور وزیرستان میں چلغوزے کا سیزن چل رہا ہے ایک سیزن میں تقریباً اربوں کے حساب سے اس کا آمدن ہوتی ہے اس پھل کو اتارنے کا کام زور وشور سے جاری ہے ، چلغوزہ یہاں کے لوگوں کے لیے ایک اہم معاشی زریعہ ہے۔