اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
جمعرات کو جاری میںوزیراعظم نے آپریشن میں شہید ہونے والے میجر عاطف خلیل، نائیک آزاد اللّٰہ اور لانس نائیک غضنفر عباس کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے ۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔