وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کا صدر مملکت کو فون، خیریت دریافت کی،نیک تمناﺅں کا اظہار

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمدشہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کر کے پاﺅں میں فریکچر پر ان کی خیریت دریافت کی۔وزیراعظم نے صدر آصف زرداری کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کے پاﺅہں میں دبئی ایئر پورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے فریکچر ہوگیا۔ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد اسپتال میں صدر آصف زرداری کے پاﺅں پر پلاستر کردیا۔صدر آصف زرداری دبئی میں اپنے گھر منتقل ہو گئے ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں