اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ٹیکس اہداف میں ناکامی پر آئی ایم ایف نے شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ کا مطالبہ کردیا۔ورچوئل بات چیت کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس اہداف پر نظرثانی کی درخواست مسترد کردی گئی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مہینوں کے شارٹ فال کا تخمینہ لگا کر 500 ارب کا منی بجٹ آ سکتا ہے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق شارٹ فال کے باعث دوسری قسط میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں 188 ارب 80 کروڑ روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں 3631 ارب 40 کروڑ روپے کے محصولات اکٹھے کرنا تھے لیکن 3442 ارب 60 کروڑ روپے اکٹھے کیے جاسکے۔
٭٭٭٭٭٭