بیرسٹر سیف

عمران خان رہائی کے بعد پاکستان میں ہی رہیں گے، بیرسٹر سیف

پشاور(نمائندہ خصوصی)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان رہائی کے بعد پاکستان میں ہی رہیں گے۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ ڈیل کا الزام لگانے والے ڈیل کر کے باہر گئے، بانی پی ٹی آئی عمران خان رہائی کے بعد پاکستان میں ہی رہیں گے، بشریٰ بی بی بھی رہائی کے بعد پاکستان میں ہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنما باعزت بری ہو کر اپنے ہی عوام کے درمیان رہیں گے، ڈیل وہ کرتے ہیں جو ملک اور عوام چھوڑ کر باہر اپنے عالیشان محلات میں رہتے ہیں۔صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نہ باہر عالیشان محلات ہیں اور نہ ہی عوام کا پیسہ لوٹا ہے، حکومت بتائے ڈیل کس سے ہو رہی ہے؟ حکومت تو آپ ہی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں