اعظم نذیرتارڑ

قومی اسمبلی اجلاس، سپریم کورٹ ججز کی تعداد 34 کرنے کا بل منظور

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے سے زائد تاخیر سے اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت شروع ہو ا ۔وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے وقفہ سوالات معطل کرنےکی تحریک ایوان میں پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔ اپوزیشن کی طرف سے شدید مخالفت کی گئی اور ایوان میں نو نو کے نعرے لگائے گئے۔ اس دوران وزیر قانون نے پریکٹس اینڈپروسیجر ترمیمی آرڈیننس ایوان میں پیش کیا۔ وزیرقانون سپریم کورٹ میں ججزکی تعدادبڑھانےکابل ایوان میں پیش کیا اور کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 تک کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت بنائی ہے اس کیلئے بھی ججز چاہیے تھے، ججز کی تعداد بڑھانے کا مقصد زیرالتوا مقدمات کی تعداد کم کرنا ہے۔ وزیرقانون نے اسلام آباد ہائیکورٹ ترمیمی بل ایوان میں پیش کردیا۔ سپریم کورٹ ججزکی تعداد 34 کرنےکی قانون سازی پرکارروائی شروع کردی تاہم اس دوران اپوزیشن کا ایوان میں شور شرابہ جاری رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں