بلاول بھٹو

حکومت کی وعدہ خلافی پر بلاول بھٹوناراض، احتجاجاً جوڈیشل کمیشن سے اپنا نام واپس لیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیٹی میں مساوی نمائندگی کے وعدے کو پورا نہ کرنے پر احتجاجاً گزشتہ ہفتے جوڈیشل کمیشن سے اپنا نام واپس لے لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی اہم اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے مسلم لیگ (ن)کی جانب سے اہم معاملات پر وعدہ خلافی اور مشاورت سے راہ فرار اختیار کرنے کا الزم عائد کرتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کردیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ حکومت نے جوڈیشل کمیٹی میں مسلم لیگ(ن)اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کے وعدے کو پورا نہیں کیا۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بطور احتجاج گزشتہ ہفتے جوڈیشل کمیشن سے اپنا نام واپس لیا۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت کیساتھ پی پی پی کے مستقبل کا فیصلہ اب پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی، بلاول بھٹو وطن واپسی پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے جس میں اہم فیصلے ہوں گے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں