گلگت(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہبازشریف سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
بدھ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں گلگت بلتستان کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔گورنر و وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم کو ملک میں حالیہ معاشی استحکام پر خراج تحسین پیش کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے گلگت بلتستان میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد و افتتاح پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گلگت بلتستان کی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ان ترقیاتی منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہاکہ وفاقی حکومت، گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی وخوشحالی اور فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل ہے۔ وزیراعظم کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیر اعظم کو روایتی چوغہ اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔
٭٭٭٭٭