چینی صدر

چینی صدر کا صوبہ حوبئی میں اعلی معیار کی ترقی پر زور

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے صدر شی جن پھنگ نے صوبہ حوبئی میں اپنے حالیہ دورے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ حوبئی کو اپنے فوائد کوبروئے کار لاتے ہوئے دریائے یانگزی کی اقتصادی پٹی کی اعلی معیار کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا چاہیئے اور وسطی خطے کے عروج میں اہم اسٹریٹجک مرکز کی تعمیر میں تیزی لانا چاہئے ۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق 4 سے 6 نومبر تک شی جن پھنگ نے شیاؤ گان، شیئن ننگ، ووہان سمیت دیگر شہروں میں عجائب گھر، دیہی علاقوں، سائنس و ٹیکنالوجی اور صنعتی جدت طرازی کے پلیٹ فارمز کا دورہ کیا۔

6 تاریخ کی صبح شی جن پھنگ نے حوبئی کی صوبائی پارٹی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی ورک رپورٹ سنی۔ انہوں نے کہا کہ حوبئی کو سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی میں غیر معمولی برتری حاصل ہے اور اسے سائنس و تکنیکی اور صنعتوں میں جدت طرازی کو فروغ دینے میں آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حوبئی کو وسیع پیمانے پر اصلاحات کو گہرا کرنے اور اعلی سطحی کھلے پن کو وسعت دینے کے لئے جرات مندانہ اقدامات اختیار کرنے چاہئیں ۔ کلیدی شعبوں کی اصلاح اور ایک متحد قومی مارکیٹ کی تعمیر میں حوبئی کو مکمل طور پر ضم ہونا چاہئے۔اس موقع پر شی جن پھنگ نے صوبہ حو بئی میں شہری اور دیہی علاقوں کی مربوط ترقی اور دیہی علاقوں کے جامع احیاء، ثقافتی وسائل کے تحفظ اور اختراعات کو فروغ دینے کے لئے محنت کرنے پر بھی زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں