شارجہ (نمائندہ خصوصی)افغانستان نے بنگلادیش کو پہلے ون ڈے میچ میں با آسانی 92 رنز سے شکست دے دی۔افغانستان کی ٹیم نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 235 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی ۔حشمت اللہ شاہدی نے 52 اور محمد نبی نے 84 رنز کی اننگز کھیلی۔
بنگلادیش کے تسکین احمد اور مستفیض الرحمن نے 4، 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔ بنگلادیش ٹیم ہدف 236 رنز کے تعاقب میں 35 ویں اوور میں 143 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔سومیا سرکار 33، نجم الحسین47 اور مہدی حسن میراز 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ افغانستان کے غضنفر نے 26 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں پویلین کی راہ دکھائی۔