ناصر حسین

رمیزراجہ اور ناصر حسین بھی بابراعظم کے حق میں بول اٹھے

لندن (نمائندہ خصوصی ) انگلش کمنٹیٹر ناصر حسین بھی کپتانی سے دستبرداری کے بعد ون ڈے میں واپسی کرنیوالے بابراعظم کے حق میں بول اٹھے۔

معروف انگلش کمنٹیٹر و سابق کپتان ناصر حسین نے کہا کہ میں کون ہوتا ہوں کہ کسی ایک عظیم کرکٹر کو مشورہ دوں؟ ہر بہترین کھلاڑی ایک ایسے دور سے گزرتا ہے، بعض اوقات، یہ صرف ایک ذہنی وقفہ ہوتا ہے اور آرام کرکے انہیں واپسی کا بہتر موقع ملتا ہے۔ناصر حسین نے کہا کہ امید ہے پاکستانی فینز جلد بابراعظم کو پرانی فارم میں دیکھ سکیں گے۔ دریں اثنا، سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تنقید پر مایوسی کا اظہار کیا، انکا کہنا تھا کہ اگر آپ کو بابراعظم جیسا کھلاڑی غلطی سے مل گیا تو آپ کو اس کی عزت کرنی چاہیے، میں مایوس ہو جاتا ہوں جب میں کی بورڈ کے کئی اعلی عہدیداروں کو بابر کو ٹرول اور گالی دیتے ہوئے دیکھتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں