چائنا میڈیا گروپ

برازیل میں چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام کی نشریات

ریوڈی جنیرو(نمائندہ خصوصی)برازیل کے ساؤ پالو میں چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام کی اعلیٰ معیار کی نشریات کا آغاز کیا گیا۔برازیل کے مین اسٹریم میڈیا میں “شی جن پھنگ سے ملاقات” سمیت 20 سے زیادہ اعلیٰ معیار کے پروگرام نشر کیے جا رہے ہیں۔

چین اور برازیل کے مہمانوں نے مشترکہ طور پر اس سرگرمی کا افتتاح کیا۔
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے صدرشین ہائی شیونگ نے ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ اس سال چین اور برازیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ ہے۔ دونوں سربراہان مملکت کی رہنمائی میں نئے دور میں برازیل چین تعلقات مسلسل فروغ پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم جی پروگرام کی نشریات چین اور برازیل کے درمیان عوامی اور ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے اور باہمی دوستی کی بنیاد کو مستحکم کرنے کے لئے ایک مثبت اقدام ہے۔
تقریب میں ،سی ایم جی نے برازیل باکس میڈیا گروپ کے ساتھ فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نشریات پر تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے

اپنا تبصرہ بھیجیں