لاہور(نمائندہ خصوصی)9مئی جلاﺅ گھیراﺅ کے مقدمات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،جے آئی ٹیز نے جلاﺅگھیراﺅ کے مقدمات میں تفتیش مکمل کرلی ،تفتیش میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان ،عظمی خان اورفوادچودھری سمیت تمام ملزمان قصور وار قراردیئے گئے ۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور 9مئی جلاﺅگھیراﺅ کے مقدمات میں ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،
اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، علیمہ خان اور عظمی خان سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی،عدالت نے ملزمان کی ایک روز کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظورکر لی، جج اے ٹی سی نے کہاکہ ایک روز کی حاضری سے استثنی کی درخواست آخری بار منظور کررہا ہوں، آئندہ ملزمان پیش ہوں۔
دوسری جانب جے آئی ٹیز نے جلاﺅ گھیراوﺅکے مقدمات میں تفتیش مکمل کرلی ،تفتیش میں فوادچودھری، علیمہ خان اور عظمی خان سمیت تمام ملزمان قصور وار قرار دیئے گئے ہیں،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عبوری ضمانتوں میں ولی خان قصور وار نہیں پایا گیا، عدالت نے تمام ملزمان کو حتمی دلائل کیلئے طلب کرلیا، عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 7دسمبر تک توسیع کردی ۔