ریاض(نمائندہ خصوصی )وزیراعظم شہباز شریف کل10 نومبر (بروز اتوار) کو سعودی عرب جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا دورہ 2 روز پر محیط ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف مشرق وسطی کی صورتحال پر کانفرنس میں شرکت کریں گے، مشرق وسطی کی صورتحال پر غور کیلئے سعودی عرب کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف 10 نومبر کو ریاض پہنچیں گے، وزیراعظم پیر کو عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس میں فلسطین، لبنان سمیت خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اسلامی ممالک کے رہنما مشرق وسطی کی صورتحال پر تجاویز دیں گے۔سعودی عرب کے بعد وزیر اعظم آذربائیجان بھی جائیں گے جہاں وہ باکو میں موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کرینگے اور مختلف عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔