اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے نائب صدر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ کی جیت سے امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں خاص فرق آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا یہ خام خیالی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کسی پاکستانی سیاستدان کےساتھ دوستی ہے، وہ سودے بازی کرنے والے کاروباری شخص ہیں۔خرم دستگیر نے کہا کہ ٹرمپ 2 بار بانی پی ٹی آئی سے سودے بازی کرچکے ہیں، جس کا پاکستان کو نقصان ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے عمران خان کے دور حکومت میں پاکستان کو کسی بھی طرح کافائدہ نہیں پہنچایا۔ سینئر لیگی رہنما نے مزید کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان تنا ﺅبڑھ رہا ہے، پاکستان کو دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات کو بحال رکھنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں پہلے والی گرمجوشی نہیں، سرد مہری ہے۔