عظمیٰ بخاری

احتجاج اور جلسوں کا مقصد اڈیالہ جیل کے قیدی کیلئے این آر او لینا ہے’عظمیٰ بخاری

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ پارٹی خیبرپختونخوا میں بندے فی کس ایک ہزار پر لائیں یا پانچ ہزار دیہاڑی پر لائیں ، جلسہ جلسہ کھیلے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ صوابی جلسے میں حسب روایت میونسپل عملے ، ریسکیو اہلکار اور پولیس اہلکاروں کو سادہ کپڑے میں لایا گا ، جلسہ گاہ میں ہی تمام سرکاری ملازمین کی حاضریاں لگیں ، پختونوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونے والے وفاق کی جانب سے دیئے گئے فنڈز احتجاج اور جلسوں کی نظر ہورہے ہیں ۔عظمیٰ نے کہا کہ ابھی کل ہی علی امین نے رہا ہونے والے پارٹی کارکنوں کو ہزار ہزار کے نوٹ تقسیم کیے، جس کا باقاعدہ کارکنوں نے کم ادائیگی پر گلہ کیا، جن کو پانچ پانچ ہزار دیہاڑی کی عادت پڑی ہو وہ یقینا ایک ہزار ملنے پر شکوے شکایات تو کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج اور جلسوں کا مقصد اڈیالہ جیل کے قیدی کیلئے این آر او لینا ہے، جنہوں نے امریکہ سے چھین کر آزادی لینی تھی وہ ٹرمپ کی غلامی کے لئے مرے جارہے ہیں ، اڈیالہ جیل کا قیدی ذاتی فائدے کیلئے ہر کسی کے پائوں پکڑنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں