سڈنی (نمائندہ خصوصی)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار بولنگ پر وسیم اکرم کے سوال کا جواب دے دیا۔سابق کپتان وسیم اکرم نے حارث رؤف سے سوال کیا کہ آپ کو اہم میچ میں دنیا کی سب سے مضبوط ٹیم کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کرکے کیسا لگا، آپ کا ردھم بھی اچھا تھا؟فاسٹ بولر نے کہا کہ آسٹریلیا میں کافی میچز کھیلے ہیں، کوشش تھی کہ ٹیم کو بریک تھرو دلواؤں۔
حارث رؤف نے کہا کہ الحمدللہ وکٹیں مل رہی تھیں کوشش یہ تھی کہ ہارڈ لین پر آسٹریلوی بیٹرز کو ٹارگٹ کروں، آخر میں انہوں نے وسیم اکرم کا شکریہ بھی ادا کیا۔