مریم نواز

مریم کی مسیحائی کا فیضان”،چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کامیابی سے جاری، 530بچوں کی کامیاب سرجری

لاہور(نمائندہ خصوصی)”مریم کی مسیحائی کا فیضان”،چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کامیابی سے جاری ہےـچیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت 530بچوں کی کامیاب سرجری کی گئی ہے۔سال ہا سال سے چلڈرن ہارٹ سرجری کی ویٹنگ لسٹ میں واضح کمی آئی ہے۔چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری کی سپیشل ڈیش بورڈ کے ذریعے مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت سرجری اور انٹروینشنل کارڈیالوجی پروسیجر کامیابی سے مکمل ہوا اور مریض روبصحت ہیں۔پینل میں شامل 6سرکاری اور 8نجی ہسپتالو ں میں 530مریضوں کاعلاج کیا گیا۔علاج کیلئے آنیوالے مریضوں کی بروقت سرجری یقینی بنانے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس میں رجسٹریشن او رتفصیلات کا اندراج کیا گیاہے۔

لاہورو ملتان کے چلڈرن ہسپتال اورکارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ،فیصل آباد اورراولپنڈی کے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں چلڈرن کارڈیک سرجری کی جارہی ہے ۔لاہو ر کے 4،ملتان کے 3اوراسلام آباد کے پرائیویٹ ہسپتال میں بھی چیف منسٹرچلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت علاج جاری ہے۔پنجاب میں تقریباًساڑھے چارہزار مریض بچوں کے علاج کیلئے رجوع کیا جاچکا ہےـ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہر بچے کی صحت اہم ہے، زندگی بچانے کی سر توڑ کوشش کریں گے۔چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام میں پنجاب ہی نہیں کے پی کے سمیت دیگر صوبوں سے آنیوالوں بچوں کا بھی علاج ہوگا ۔امراض قلب میں مبتلا کمسن بچوں کا سرجری کیلئے سالہا سال انتظار کی اذیت سے گزرنا بے حد تکلیف دہ تھا۔

چلڈرن ہسپتالوں میں استعداد بڑھانے کیلئے سپیشل ہارٹ سرجن اور ٹرینڈ الائیڈ سٹاف کی کمی دور کی جائے گی ـکارڈیو ویسکولر ڈیزیزمیں مبتلا ہر بچے کے علاج کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں