لاہور(نمائندہ خصوصی)قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حارث رف کو ٹیم میں حارث 150′ کے نیا’نِک نیم’ سے پکارے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔تفصیل کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف ونڈے سیریز جیتنے کے بعد قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے حارث رﺅف سے خصوصی گفتگو کی جسے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔ گفتگو کے آغاز میں شاہین نے حارث کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ آج میرے ساتھ ہیں ‘حارث 150’۔شاہین نے بتایا کہ ہم حارث کو اس کی بولنگ کی اسپیڈ کی وجہ سے 150 بلاتے ہیں۔
شاہین سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رﺅف نے شاندار کارکردگی اور سیریز جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ 22 سال بعد آسٹریلیا کے خلاف اس کے میدان میں سیریز جیتنا بہت بڑی بات ہے، یہ جیت ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ٹیم کے اندر ایک اچھا ماحول بنا ہوا ہے۔
آسٹریلوی بیٹر میکسویل کو سیریز کے تینوں میچز میں آٹ کرنے پر بات کرتے ہوئے حارث نے کہا کہ اس کے خلاف کوئی خاص منصوبہ نہیں تھا،میکسویل جس طرح کا بیٹر ہے اسے آٹ کرکے اعتماد ملتا ہے۔شاہین نے حارث سے پوچھا کہ سیریز میں آپ کی فیورٹ وکٹ کونسی تھی؟ جس پر جواب دیتے ہوئے حارث نے بتایا کہ میکسویل اور مارنس لبوشین کی وکٹ فیورٹ تھی۔