اسلا م آباد(نمائندہ خصوصی ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر پوری دنیا میں احتجاج نظر آئے گا، احتجاج میں سب لوگ شریک ہوں گے یہ بانی پی ٹی آئی کا حکم ہے۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی باس ہیں وہ سفارش نہیں حکم دیتے ہیں ، انہوں نے 24 نومبرکو فائنل احتجاج کی کال دیدی ہے ، ان سے ملاقات کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر رہنماﺅں کی گرفتاری کا واقعہ پہلا نہیں ، ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں، عدالت کا حکم ہے اس لیے ایسے واقعات نہیں ہونے چاہیے، اگر عدالت سے بھی ریلیف نہ ملے تو پھر کیا کرنا ہے۔