ممبئی (نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ چند سال قبل جب اہلخانہ کو فلموں سے ریٹائرمنٹ کا بتایا تو سابقہ اہلیہ روپڑی تھیں۔حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران عامر خان نے بتایا کہ میں نے فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ مکمل ہونے سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا تھا، کووڈ کے بعد مجھے احساس ہوا کہ 18سال کی عمر سے شروع ہونے والے کیرئیر نے میری ساری توجہ سنیما اور فلموں پر ہی مرکوز رکھی، اس دوران میں خاندان کو وقت ہی نہ دے سکا حتی کہ دونوں سابقہ اہلیہ کو بھی زیادہ وقت نہیں دے سکا۔
میں نے خاندان کو وقت نہ دینے کے سبب خود کو مجرم محسوس کیا، میں نے فیصلہ کیا کہ گزشتہ 35 سالوں کے دوران میں نے متعدد فلمیں کی ہیں لیکن اب وقت خاندان پر توجہ مرکوز کرنے کا ہے۔
ریٹائر منٹ کے اعلان پر اہل خانہ بالخصوص سابقہ اہلیہ کرن را ﺅکے ردعمل پر گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ جب میں نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا ذکر اپنے اہل خانہ سے کیا تو بچوں نے ریٹائرمنٹ نہ لینے پر اکسایا، جب یہ بات کرن کو پتا چلی تو اس نے تنہائی میں آکر آبدیدہ ہوتے ہوئے مجھ سے سوال کیا کہ کیا آپ ہمیں چھوڑ رہے ہیں؟ میں نے کہا، ‘نہیں، میں آپ کو نہیں فلمیں چھوڑ رہا ہوں’، جس پر کرن نے مجھے کہا کہ آپ child of cinema ہیں، اگر آپ فلمیں چھوڑ رہے ہیں تو آپ ہمیں چھوڑ رہے ہیںکرن نہیں چاہتی تھی کہ میں ہر وقت گھر میں رہوں۔