لاہور (نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بابا گرو نانک کے جنم دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ـ گرو نانک صاحب ہمیشہ انسانیت، محبت اور اخوت کے علمبردار رہے۔ پُر امن معاشرے رواداری اور بھائی چارے کی بنیادپر قائم ہوتے ہیںـگرونانک نے ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹنے کی تلقین کی۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کے نادار اقلیتی بہن بھائیوں کیلئے دسمبر میں”مینارٹی کارڈ”فنکشنل کیا جائے گاـنادار اقلیتی بہن بھائیوں کو مینارٹی کارڈ سے ہر سہ ماہی 10,000 روپے دئیے جائیں گےـاقلیتوں کے تحفظ کو مزید یقینی بنانے کے لئے مینارٹی ورچوئل پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گاـ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ہر شہری کو تمام سہولتیں اور حقوق ملنے چاہئیں، چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔ مل جل کر سرزمین پاک کو امن و آشتی اور رواداری کی مثال بنانا ہےـ
٭٭٭٭٭