کراچی (نمائندہ خصوصی)سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ کالج ایجوکیشن میں رولزکیخلاف گریڈ سولہ میں بھرتیوں کے خلاف کیس میں عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے251بھرتیوں سے روک دیا۔
درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ رولزکے تحت گریڈ 16میں ایس پی ایس سی کے ذریعے پچاس فیصد بھرتیاں ہی کی جاسکتی ہیں، جس کے بعد عدالت نے چیف سیکریٹری، سیکریٹری کالج ایجوکیشن،دیگرکونوٹس جاری کردئیے۔واضح رہے کہ درخواست محکمہ کالج ایجوکیشن کے ملازم کی جانب سے دائرکی گئی ہے۔
کیس کے وکیل کے مطابق رولز کے مطابق 50 فیصد پروموشن جبکہ 50 فیصد کمیشن کے ذریعے بھرتیاں ہوں گی، جبکہ 251 بھرتیاں سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت کرنے کا اشتہاردیا گیا ہے۔عدالت نے محکمہ کالج ایجوکیشن کی 50 فیصد 125آسامیاں خالی رکھنے کی ہدایت کردی لیکن رولز کو نظر انداز کر کے تمام بھرتیاں ایس پی ایس سی کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔
٭٭٭٭٭