سٹیٹ بینک

جرمنی سے ترسیلات زرمیں مالی سال کے پہلے چارماہ میں 26.8فیصدکااضافہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سالانہ بنیادوں پر26.8فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں232.5ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26.8فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 183.4ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

اکتوبرمیں جرمنی سے ترسیلات زرکاحجم 50.9ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 58.2ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 58.3ملین ڈالرتھا، واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 11.848 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34.7فیصدزیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں