مریم اورنگزیب

سموگ سے نجات کا سفر مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں’مریم اورنگزیب

لاہور (نمائندہ خصوصی) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ لاہور میں سموگ سے بچاؤ کے لیے آپریشن جاری ہے اور سموگ سے بچاؤ کے لیے مشترکہ آپریشن ٹیم میں محکمہ تحفظ ماحول، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کے حکام شامل ہیں ، لاہور میں دھواں پھیلانے والی بڑی گاڑیوں، ٹرکوں کا داخلہ بند کردیاگیاہے اور مشترکہ آپریشن ٹیم نے 25 ٹرک بند کر دئیے ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان کہا کہ سموگ کی صورتحال کی وجہ سے لاہور میں خصوصی اینٹری پوائنٹ بنائے گئے ہیں ،370 گاڑیوں کو لاہور میں داخل ہونے سے بھی روک دیا گیا ہے اورلاہور میں اینٹری پوائنٹس پر گاڑیوں کی پڑتال کا عمل جاری ہے ۔

مشترکہ آپریشن ٹیم نے اعلان کیاہے کہ سموگ کی شدت کے دوران لاہور میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند رہے گا اوراس آپریشن کا مقصد بڑی اور زیادہ دھواں پھیلانے والی گاڑیوں کو لاہور میں آنے سے روکنا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ یہ اقدامات لاہور میں سموگ کی خراب صورتحال میں کمی لانے کے لیے کئے گئے ہیں اور مشکل حالات کہ وجہ سے مشکل فیصلے کر رہے ہیں، سموگ سے نجات کا سفر مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہاکہ سب مل کر سموگ سے نجات کے جہاد میں حصہ ڈالیں گے تو اس مشکل سے نجات ملے گی،سموگ کے لئے زیر ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے اورماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) اور پولیس کی ٹیمیں فیلڈ میں دن رات کام کر رہی ہیںـ
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں