لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستانی اداکارہ اور میزبان مشی خان نے کہاہے کہ انفلوئنسرز اور ٹک ٹاکرز کی نجی ویڈیوز لیک کرنا کافی خطرناک رجحان ہے جو بھی ایسا کر رہا ہے اسے اللہ سزا دے گا ۔تفصیلات کے مطابق مشی خان نے حال ہی میں ٹک ٹاکرز مناہل ملک اور امشا رحمان کی نجی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لیک ہونے والے ویڈیو ٹرینڈ کے خلاف آواز اٹھائی۔
اس بارے میں بات کرتے ہوئے مشی خان نے کہاکہ انفلوئنسرز اور ٹک ٹاکرز کی نجی ویڈیوز لیک کرنا کافی خطرناک رجحان ہے جو بھی ایسا کر رہا ہے اسے اللہ سزا دے گا لیکن میں تمام لڑکیوں سے درخواست کرنا چاہوں گی کہ وہ اپنی ذاتی تصاویر اور ویڈیوز کسی کے ساتھ شیئر کرنا بند کردیں، کسی بھی جال میں مت پھنسیں، بھلے ہی آپ کسی سے منگنی کر چکے ہوں اور جلد ہی اس سے شادی کرنے جا رہے ہوں۔مشی خان نے لڑکیوں کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں پر کیسے بھروسہ کرسکتی ہیں اور اس طرح لڑکوں کو تصاویر اور ویڈیوز بھیج سکتی ہیں؟ لڑکیاں ایسا کرتی ہیں اور پھر انہیں بلیک میل کیا جاتا ہے،بہت سی لڑکیوں نے بعد میں خودکشی کرنے کی بھی کوشش کی۔مشی نے کہاکہ اس سے قبل ہم نے ٹک ٹاک کی لیک ہونے والی ویڈیوز دیکھی تھیں،اب گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کو بھی اسی صورتحال کا سامنا ہے ایسا کرنا بند کریں اور اپنے آس پاس کی لڑکیوں کو بھی بچائیں۔
٭٭٭٭٭