لاہور( نمائندہ خصوصی)سینئر ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ میرے اور اہلیہ صائمہ کے درمیان کبھی ایسا جھگڑا نہیں ہوا جو بہت شدید نوعیت کا ہو ، اگر کبھی چھوٹی موٹی بات ہو بھی جائے تو صائمہ خاموش ہو جاتی ہے اور مجھے علم ہو جاتا ہے کوئی نہ کوئی گڑ بڑ ہے ۔
ایک انٹر ویو میں سید نور نے کہا کہ شادی کو اتنے سال ہو گئے ہیں مجھے نہیں یاد پڑتا کہ ہم دونوںمیں کبھی کوئی ایسا لڑائی جھگڑا ہوا ہو جسے میں یہاں بیان کر سکوں ۔ صائمہ سادہ طبیعت اور دل کی بہت اچھی ہے ، اگر کوئی بات ہو بھی جائے تو خاموش ہو جاتی ہے ۔ ہم دونوں ہی جھگڑا نہیں کرتے اس لئے منانے کی بات تو بعد کی ہے ۔
٭٭٭٭٭