اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ذمہ داری نائب وزیراعظم اسحق ڈار کو سونپ دی ہے۔یہ بات وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کہی ۔
ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ شہباز شریف نے اسحق ڈار کو پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطہ کرنے اور اتحادی جماعت کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔عقیل ملک نے کہا کہ نائب وزیر اعظم جلد ہی اس سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے، انہوں نے کہا کہ کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے یہ تحفظات پیدا ہوسکتے ہیں۔