فرانسیسی صدر

فرانسیسی صدر آئندہ ماہ کے اوائل میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے

پیرس (نمائندہ خصوصی )فرانسیسی ایوان صدر نے اعلان کیا ہے کہ صدر عمانویل میکرون اگلے ماہ کے شروع میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق گذشتہ روز سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی جمہوریہ کے صدر عمانویل میکروں سے فون پر بات کی۔اس بات چیت میں مملکت اور فرانس کے درمیان تعلقات کی ترقی کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہ نماں نے علاقائی صورتحال، سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں