مکوآنہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں سبز مصالحہ جات کی قیمتیں بے لگام ہو گئیں جبکہ مارکیٹوں میں سبزیوں کی منہ مانگی قیمتوں پر فروخت دھڑلے سے جاری ہے۔سرکاری ریٹ لسٹ میں ٹماٹر کے نرخوں میں 20 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا، ٹماٹر کے سرکاری نرخ 135 روپے کلو مقرر ہیں لیکن مارکیٹ میں ٹماٹر 160 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں، پیاز کے نرخ 7روپے اضافے سے 142 روپے کلو پر پہنچ گئے جبکہ مارکیٹ میں پیاز 160 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
لہسن کی سرکاری قیمت 10 روپے اضافے سے 635 روپے فی کلو ہو گئی لیکن مارکیٹ میں لہسن 800 روپے کلو تک پہنچ گئی، ادرک کے سرکاری نرخوں میں 100 روپے فی کلو کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد ادرک چائنہ اور ادرک تھائی لینڈ کی قیمت 675 روپے کلو ہے لیکن مارکیٹ میں ادرک 900 سے 1000 روپے کلو تک بیچا جارہا ہیدوسری جانب برائلر گوشت کی قیمت سات روپے کمی کے بعد 533 روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ فارمی انڈے ایک روپے اضافے سے 330 روپے فی درجن ہو گئے ہیں