سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ ، نیوچالی میں اربوں روپے مالیت کی جائیداد کے تنازعے سے متعلق درخواست پر سماعت3ہفتوں کے لیے ملتوی

کراچی(نمائندہ خصوصی)سندھ ہائیکورٹ نے نیوچالی میں اربوں روپے مالیت کی جائیداد کے تنازعے سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریماکس دیئے ہیں کہ پہلے عدالت کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مطمئن کیا جائے۔پیرکو سندھ ہائیکورٹ میں نیوچالی میں اربوں روپے مالیت کی جائیداد کے تنازعے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ دیوداس بلڈنگ کی عمارت متروکہ املاک ٹرسٹ کی ملکیت ہے اسے کوئی فرد واحد فروخت نہیں کرسکتا یہ جائیداد ہجرت کرکے آنیوالے شہریوں کے کلیمز میں دی جاتی ہیں۔ لیکن متعدد افراد اس بلڈنگ کی ملکیت کے دعویدار ہیں۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیئے کہ یہ معاملہ پہلے حکومت اور کابینہ میں گیا، اس کے بعد ہائیکورٹ آیا ہے۔ پہلے عدالت کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مطمئن کیا جائے۔ عدالت نے سماعت 3 ہفتے کیلیے ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں