حیدرآباد (نمائندہ خصوصی)بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے تلنگانہ حکومت کو شراب اور تشدد پر اکسانے والے گانوں سے روکنے پر اپنا جواب دے دیا۔ سول میڈیا پر ایک پوسٹ میں دلجیت نے کہا کہ جب دوسرے ممالک سے فنکار یہاں آتے ہیں تو انہیں جو چاہے کرنے کی اجازت ہوتی ہے لیکن جب آپ کے اپنے ملک کا کوئی فنکار گاتا ہے تو لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے، کچھ لوگوں کو میری کامیابی ہضم نہیں ہورہی۔
واضح رہے بھارتی گلوکار ان دنوں دل لومناٹی ٹور کے نام سے بھارت کے 10 شہروں پر مشتمل ایک بڑی کنسرٹ سیریز میں مصروف ہیں۔ یہ ٹور 26 اکتوبر کو دہلی کے مشہور جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم سے شروع ہوا تھا، وہ احمد آباد، لکھن، پونے، کولکتہ، بنگلور، اندور، چندی گڑھ اور گوہاٹی میں بھی کنسرٹ کریں گے۔