غزہ (نمائندہ خصوصی )غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے سات اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک 43799 فلسطینی قتل کیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 35 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔
جبکہ اب تک زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 103601 تک پہنچ چکی ہے۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ بیت لاھیہ اور جبالیہ کے شمالی علاقوں میں کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔