حافظ محمدطاہر محمود اشرفی

ملک دشمن عناصر کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،حافظ محمدطاہر محمود اشرفی

مکوآنہ (نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محموداشرفی نے کہا ہے کہ انارکی پھیلانے والے ملک کے دشمن ہیں،سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کو روکنا ہوگا، شریعت میں حلال اور حرام کا طریقہ سب کے لیے یکساں ہے۔فیصل آ باد میں علماء ومشائخ کنونشن اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، فیک نیوز اور غلط معلومات کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کیا جاتا ہے، توہین امیز ویب سائٹ اور ایپلیکیشن کو بند اورڈیجیٹل دہشت گردی کے پھیلاؤ کو روکنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء مشائخ جو اس وقت یہاں موجود ہیں،سب کا موقف ایک ہے،ہم تقریبا گزشتہ چار پانچ سال سے مختلف حکومتوں اور سلامتی کے اداروں سے یہ مطالبہ کرتے چلے آئے ہیں کہ جو توہین ناموس رسالت، توہین مذہب اور دہشت گردی کو پرموٹ کرنے، ملک کے اندر فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دینے والی سوشل میڈیا کی ویب سائٹس یااپیلکیشن ہیں ان پرمکمل پابندی لگائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ماضی میں اس کے اوپر اس طرح عمل نہیں ہوا جس طرح ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نیکہ ہر محرم میں ہم باقاعدہ ایک سیل بناتے ہیں، پی ٹی اے اور ملک کے اداروں کو بتاتے ہیں کہ یہ سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس ہیں جن سے نفرت پھیلائی جا رہی ہے،اب پی ٹی اے نے ایک لاکھ سے زائدویب سائٹس کو بندکر دیا ہے، کسی سیاسی جماعت کا سوشل میڈیا بند نہیں ہونا چاہیے لیکن اگر کوئی یہ حرکتیں کرے گا تو اس کے خلاف ضرور میدان میں نکلیں گے
٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں